نئی دہلی،25اگسٹ(ایجنسی) حکومت نے آسٹریلیائی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر درج اسکورپےئن آبدوز سے متعلق دستاویزات کی جانچ کرکے کہا ہے کہ ان دستاویزات سے سیکورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ اس میں اہم اطلاعات شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے آج یہاں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق حکومت ہند نے میڈیا میں اس آبدوز کے بارے میں معلومات لیک ہونے کے
واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور آسٹریلیائی خبر رساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر اس آبدوز سے متعلق معلومات کی جانچ بھی کی ہے لیکن یہ پایا ہے کہ اس سے سیکورٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے کیو ں کہ اس میں اہم اطلاعات ہیں ہی نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی بحریہ نے اس معاملے کو فرانسیسی حکام کے سامنے اٹھایا ہے اور فرانسیسی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی جلد از جلد جانچ کرائے اور اس کے نتائج سے ہمیں مطلع کرے۔